پنجاب

عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کی خواتین کو توڑنے اور اپنی کابینہ میں شامل کرنیکے کیلئے رابطے شروع کردیئے

لاہور:  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے حال ہی میں منحرف ہونے والی ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے ملک کی اہم سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ایک نئے مشن کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فاٹا سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب اور حال ہی میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف بغاوت بلند کرنے والی عائشہ گلالئی نے گذشتہ دنوں اپنی نئی سیاسی جماعت تحریک انصاف گلالئی بنانے کے اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کو توڑنے اور کابینہ میں شامل کرنے کیلئے رابطے شروع کردیئے ہیں۔ اس سلسلے میں عائشہ گلالئی نے گذشتہ روز پی ٹی آئی کی سینئر راہنما سیما انوار سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق عائشہ گلالئی نے راہنما پی ٹی آئی سیما انوار کو اپنی پارٹی کابینہ میں آنے کی پیش کش بھی کی ہے۔ عائشہ گلالئی نے اس موقع پر راہنما پی ٹی آئی سیما انوار کو اپنی نئی سیاسی پارٹی کا نام "تحریک انصاف گلالئی” بھی بتایا۔

دوسری جانب عائشہ گلالئی سے ملاقات پر سیما انوار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور چوہدری سرور کو دھوکہ نہیں دے سکتی، عائشہ گلالئی مجھ سے ملنے آئیں تھیں، عائشہ گلالئی نے اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی، میں اپنی پارٹی سے غداری نہیں کرسکتی۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ پہلے ہونے والی ملاقات کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔ عائشہ گلا لئی نے پارٹی کی رہنما سیما انوار سے پنجاب میں ناراض خواتین کی لسٹ مانگ لی، جس پر سیما انوار کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنما زینب، فریدہ اور بہت سی خواتین پارٹی چھوڑ چکی ہیں وہ انکو رابطہ نمبر دے سکتی ہیں۔ عائشہ گلالئی نے سیما انوار کو بھی اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی اور کہا کہ جھوٹی امیدیں چھوڑ دیں، عمران خان خواتین کو عزت دینے پر یقین نہیں رکھتے، جس پر سیما انوار کا کہنا تھا کہ وہ ابھی اس پر کچھ نہیں کر پائیں گی، یہ سوچ سمجھ کر کرنے والا کام ہے جبکہ عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ آدھی تحریک انصاف انکے ساتھ آجائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close