پنجاب

گزشتہ 4 سال میں انتشار پھیلانے اور ہمارا راستہ روکنے کی بھرپور کوششیں کی جاتی رہیں، وزیراعظم

سیالکوٹ: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 سال کے دوران ملک میں انتشار پھیلانے اور ہمارا راستہ روکنے کی بھرپور کوششیں کی جاتی رہیں۔ سیالکوٹ ایئرپورٹ کے بین الاقوامی ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کی تاجر برادری نے ایئرپورٹ کے لیے فنڈز دیے، یہ پہلا گرین فیلڈ ایئرپورٹ ہے جو کامیاب ہوا، این ایچ اے علاقے کی ترقی کے لیے منصوبوں پر کام کررہی ہے جب کہ نندی پور کا منصوبہ 2006 میں شروع ہوا جسے ہم نے مکمل کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے پروجیکٹس شروع کرکے مکمل بھی کیے، توانائی کے شعبے میں 10 ہزار میگاواٹ کے منصوبے مکمل کیے جس سے بجلی کی قیمت کم ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سال میں ملک میں انتشار پھیلانے اور ہمارا راستہ روکنے کی بھرپور کوششیں کی جاتی رہیں تاہم ہماری ہی حکومت نے ملک سے توانائی بحران کو ختم کیا اور گیس بحران پر قابو پایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close