پنجاب

چکوال میں ضمنی الیکشن، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ

چکوال: پنجاب اسمبلی کے حلقہ ’پی پی 20‘ کے ضمنی انتخاب میں پولنگ جاری ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریکانصاف میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق چکوال کے حلقہ پی پی 20 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ شروع ہوگئی ہے جو شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ ن لیگ کے حیدر سلطان اور پی ٹی آئی کے راجہ طارق افضل میں سخت مقابلہ ہے جب کہ اے این پی، تحریک لبیک پاکستان اور تحریک انسانیت کے امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے جوان سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ 2 لاکھ 79 ہزار 530 ووٹرز کے لئے 227 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جب کہ ایک لاکھ 44 ہزار مرد اور 1 لاکھ 35 ہزار خواتین ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے 45 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 82 کو حساس قرار دیا ہے جب کہ 1800 سے زائد انتخابی عملہ تعینات کیا گیا۔ 45 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنر پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ آزمائشی بنیاد پر ووٹرز کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ کے رکن اسمبلی چوہدری لیاقت علی خان کی وفات کے باعث نشست خالی ہوئی تھی۔ 2013 میں ن لیگ نے یہ نشست 26 ہزار ووٹوں کی برتری سے جیتی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close