پنجاب

اعلیٰ امریکی عہدیداروں کے پاکستانی آرمی چیف کو فون، کیا چاہتے ہیں؟ پاکستانیوں کیلئے انتہائی حیران کن خبر آگئی

راولپنڈی: امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے افغان شہریوں کے معاملے پر تعاون مانگ لیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی جنرل جوز ف ووٹل نے آرمی چیف کو ٹیلی فون کر کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیکیورٹی امداد اور کولیشن سپورٹ فنڈ سے متعلق امریکی فیصلے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر جنرل جوزف نے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار کو بھی سراہا ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ،یہ صورتحال عارضی ہے ۔دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امریکہ کے حالیہ بیانات سے پوری قوم کو رنج ہوا ،ٹرمپ کی حقیرانہ زبان سے پاکستانی قوم کو لگتا ہے دھوکہ ہوا ۔واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل بھی ایک امریکی سینیٹر نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close