پنجاب

زینب قتل کیس میں جے آئی ٹی کوئی غلطی نہ کرے، شہباز شریف کی ہدایت

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قصور میں ننھی زینب کے ساتھ ہونے والا ظلم پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے جے آئی ٹی اپنی تفتیش میں کوئی غلطی یا کوتاہی نہ کرے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کی سب کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کو زینب قتل کیس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زینب قتل کیس میں جے آئی ٹی پروفیشنل انداز میں تفتیش کر رہی ہے، جے آئی ٹی کی تفتیش میں غلطی اور کوتاہی کا احتمال ہرگز نہیں ہونا چاہیے جب کہ تفتیش میں بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قصور میں زینب کے ساتھ ظلم پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے جب کہ ایسے واقعات کے سدباب کے لیے معاشرے کا ہر فرد اپنی سماجی ذمہ داری ادا کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close