پنجاب

مریم نواز کی گوجرانوالہ آمد پہ لیگی کارکنوں نے احتجاج کا اعلان کردیا

گوجرانوالہ: مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ کھل کر سامنے آگئی۔مسلم لیگ ن کے ایک گروپ نے مریم نواز کی گوجرانوالہ آمد پر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ کھل کر سامنے آ گئی۔مسلم لیگ ن کے ایک گروپ نے مریم نواز کی گوجرانوالہ آمد پر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔گوجرانوالہ فلائی اوور کے افتتاح کے لیے مقامی قیادت میں اختلاف کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا دورہ 4 مرتبہ کینسل کیا گیا ہے دوسری جانب مریم نواز کے حمایتی ٹولے نے شہباز شریف کی جگہ فلائی اوور کے افتتاح کے لیے مریم نواز کو دعوت دے دی ہے جس کے لیے 2فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔شہباز شریف کے ٹولے نے بھی کاوشیں شروع کر دی ہیں کہ اگر وزیر اعلیٰ پنجاب گوجرانوالہ نہیں آ سکے تو مریم نواز کو بھی آنے سے روکا جائے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے حامی ٹولے نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر مریم نواز گوجرانوالہ آتی ہیں تو انکی آمد پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close