پنجاب

سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزام پر مستعفی

یونیورسٹی آف سرگودھا میں اسسٹنٹ پروفیسر نے طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام پر استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا کی ایک طالبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو تحریری شکایت کی کہ وہ شعبہ جغرافیہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین سجاد کی سربراہی میں مظفر آباد جانے والے مطالعاتی دورے میں شامل تھی۔ واپسی پر اسسٹنٹ پروفیسر نے تمام طلبہ و طالبات کو ہاسٹل میں اتار دیا جبکہ اسے اپنے ساتھ اپنی رہائش گاہ پر لے گئے۔

طالبہ کی شکایت میں جنسی زیادتی کا کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا۔ طالبہ کی شکایت پر یونیورسٹی انتظامیہ نے اسسٹنٹ پروفیسر سے وضاحت مانگی تو انہوں نے صفائی دینے کے بجائے استعفیٰ بھجوا دیا جو منظور کر لیا گیا ہے۔

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ جامعات میں سمسٹر سسٹم کے باعث اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close