پنجاب

پی ٹی آئی کو تانگہ پارٹی کہنے والے ہم میں گھسنے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان

راولپنڈی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں تانگہ پارٹی کہنے والے آج ہماری جماعت میں گھسنے کی کوشش کررہے ہیں۔ راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک پاکستان کے دوران ایک وقت ایسا بھی تھا جب مسلم لیگ کو ایک ہی سیٹ ملی تھی لیکن اس وقت قائدِاعظم محمدعلی جناح نے کہا تھا کہ میری جماعت ایک تحریک ہے۔ قائداعظم کے پاس ایک نظریہ تھا جس کے لئے وہ حضورﷺ کی تعلیمات کے مطابق تبلیغ کر رہے تھے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کئی لوگ ایسے ہیں جو تحریک انصاف کو تانگہ پارٹی کہتے تھے لیکن آج وہی لوگ ہماری پارٹی میں گھسنے کی کوشش کررہے ہیں، ہم نے کسی کے برا بھلا کہنے کی فکر کئے بغیر آگے دیکھا اور بڑھتے گئے، آج ہماری جماعت کو بنے ہوئے 22 سال ہوگئے اور اس بار ہم پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گے، کرپشن اورلاقانونیت کے خلاف فیصلہ کن معرکے کا وقت آن پہنچا ہے، 2018 تبدیلی کا سال ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close