پنجاب

جماعت الدعوۃ کے راستے میں رکاوٹیں کیوں ڈالیں، عدالت نے حکومت سے جواب طلب کرلیا

ہائیکورٹ نے جماعت الدعوۃ کی فلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالنے پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جماعت الدعوۃ کی فلاحی سرگرمیوں میں حکومتی رکاوٹوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کی وساطت سے دائر کی گئی۔درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ جماعت الدعوہ ہمیشہ سے فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہےتاہم اب حکومت نے امریکا اور بھارت کے دباؤ میں آکر جماعت کی فلاحی کاموں میں رکاوٹیں بنانا شروع کر دی ہیں جب کہ کسی شخص یا جماعت کو فلاحی سرگرمیوں سے روکنا غیر آئینی اقدام ہے۔عدالت نے درخواستگزار کا موقف سننے کے بعدحکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب داخل کرانے کی ہدایت کردی اور سماعت ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close