پنجاب

سانگلہ ہل کا مغوی بازیاب،تاروں سے ہونٹ سی دیے گئےتھے

لاہور…….سانگلہ ہل سے مبینہ طور پر اغوا ہونیوالے چالیس سالہ شخص زخمی حالت میں لاہور سےبرآمد ہوگیا ،علی عادل کا الزام ہے کہ مخالفین نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تانبے کے تاروں سے ہونٹ سی دئیے ہیں۔

پولیس نے زخمی شخص کا بیان قلمبند کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ننکانہ صاحب کے نواحی علاقے سانگلہ ہل سے تعلق رکھنے والے علی عادل کو ریسکیو ٹیموں نے میو اسپتال پہنچایا تواس کے ہونٹ تانبے کے تاروں سے سیئے گئے تھے۔

علی عادل کا الزام ہے اسے مخالفین نے اغوا کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر ہونٹ سی کے نیلا گنبد کے قریب پھینک دیا،علی عادل کی اہلیہ رابعہ کا کہنا ہے کہ اس نے اپنےشوہر کے اغوا کا 3 جنوری کو مقدمہ درج کرایا تھا۔

مقدمے میں تین افراد عزیز ، سعید اور تنویر کو نامزد کیا گیا تھا مگر پولیس نے کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر سانگلہ ہل پولیس بھی اسپتال پہنچ گئی 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close