Featuredپنجاب

عمران خان نے اتوار کو بڑے سیاسی دھماکے کا اعلان کردیا، سوشل میڈیا پر چےمگوئیاں شروع ہوگئیں

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کو سونامی پلس کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان ویوز کے مطابق تحریک انصاف کا سیاسی مخالفین وکٹیں گرانے کا سلسلہ برقرار ہے اور مسلم لیگ(ق) کے ڈاکٹر عظیم الدین لکھنوی اور ہاشم ڈوگر بھی کپتان کے کھلاڑی بن گئے،لاہور میں عمران خان سے ملاقات میں ڈاکٹر عظیم الدین لکھنوی اور ہاشم ڈوگر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز سیاسی طور پر بڑا اعلان کروں گا،لوگوں نے اب تک سونامی دیکھی تھی لیکن اتوار کو سونامی پلس دیکھیں گے۔

قبل ازیں شوکت خانم کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کا مقصد صرف پیسہ جمع کرنا ہوتا ہے ان کی زندگی کسی جانور سے مختلف نہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ انسان کے لیے ہمیشہ دو راستے ہوتے ہیں ایک خوشی کا راستہ ہے اور دوسرا تباہی کا,اگر والدہ کو کینسر نہ ہوتا تو شاید میں بھی دوسرے لوگوں کی طرح پیسہ بنانے والے راستے پر لگ جاتا،والدہ کی تکلیف دیکھ کر احساس ہوا کہ عام آدمی کے لیے کیا مشکلات ہو سکتی ہیں،تمام پیغمبر یہ پیغام لے کر آئے کہ آپ کے دنیا میں آنے کا کوئی مقصد ہے، اور وہ مقصد یہ ہے کہ آپ دوسروں کی زندگی کیسے بہتر کر سکتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اللہ نے مجھے دنیا بھر کی ایلیٹ دیکھنے کا موقع دیا آہستہ آہستہ جب میں نے ایلیٹ کی زندگی کو دیکھا تو یہ پتہ چلا کہ یہ تو ایک عذاب ہے مجھے اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان میں کینسر کا کوئی اسپتال ہی نہیں جب میری والدہ کا مسئلہ بنا تو مجھے پتہ چلا کہ ملک میں کوئی کینسر کا اسپتال نہیں ہے میں تو اپنی والدہ کو باہر لے گیا لیکن مجھے احساس ہوا 90 فیصد غریب لوگ تو کینسر کا علاج نہیں کرواسکتے تب مجھے خیال آیا کہ کینسر کا اسپتال بنایا جائے وہ ایسا اسپتال بنے جس میں غریب کا مفت علاج ہو اور امیروں کو بھی باہر نہ جانا پڑے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close