پنجاب

لاہور ہائی کورٹ نے 3سیشن ججوں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے 3سیشن ججوں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ بہاولپورمیں تعینات، چودھری ہمایوں امتیاز کو چکوال کا سیشن جج مقرر کردیا گیا ہے جبکہ سیشن جج چکوال انوار احمد خان کو لاہور ہائی کورٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سیشن جج عبدالرشید کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں، انہیں ملتان کی احتساب عدالت کا جج مقرر کیا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close