پنجاب

دو لڑکیوں سے بیک وقت شادی کا ڈراپ سین، دولہا جیل میں ، بیویاں میکے سدھار گئیں

نوجوان کی دو لڑکیوں کے ساتھ شادی کا ڈراپ سین ہو گیا۔ ایک کزن شادی سے ہی مکر گئی۔جب کہ لڑکے فراز کی خلاف اغواء کا مقدمہ درج کروادیا۔دونوں کزنوں نے ہائیکورٹ میں ایک ہی شوہر کے ساتھ رہنے کے بیانات بھی دیئے تھے تاہم اب ایک کزن علینہ نے والد کے پاس پہنچتے ہی لڑکے فراز سے شادی کے حوالے سے اپنا بیان بھی بدل لیا۔
فراز کی پہلی بیوی کا کہنا ہے کہ میری دوست میرے بغیر نہیں رہ سکتی تھی۔اور نہ ہی میں اس کے بغیر رہ سکتی تھی اور میں اس کو بلا کر اپنے شوہر سے اس کی شادی کروائی۔لیکن اس کہانی میں ایک نیا موڑ اس وقت آیا جب فراز کی ایک بیوی علینہ روٹھ گئی اور فراز پر اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پریشانی کم نہ ہوئی اور کچھ دن بعد فراز کی بیوی علشبہ نے بھی فراز کا ساتھ چھوڑ دیا۔
فراز کا کہنا ہے کہ عیلنہ کے والد نے پولیس کو پیسے دے کر مجھ پر جھوٹا اغوا کا مقدمہ درج کروایا ہے۔جس کی وجہ سے پولیس ہمیں بہت تنگ کر رہی ہے۔مظفر گڑھ کی پولیس نے فراز کو اشتہاری قرار دے دیا اور فراز کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔فراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ علشبہ کے والد نے زبردستی مجھ سے علشبہ کو طلاق دلوائی۔یاد رہے کچھ روز پہلے خبر آئی تھی کہ ملتان کے رہائشی نوجوان محمد فراز نے شادی کی تو ڈیڑھ ماہ بعد ہی اسے دوسری شادی بھی کرنا پڑی۔
فراز کی پہلی بیوی نے اپنی رضامندی سے اپنے شوہر کی شادی اپنی کزن سے کروائی۔لڑکیوں کے مطابق علینہ اپنی سہیلی علشبہ سے بے حد پیار کرتی تھی دونوں کزنیں ایک دوسرے کے بغیر رہ نہیں سکتیں تھیں۔۔شادی کے بعد بھی دونوں نے اکھٹے رہنے کا فیصلہ کرلیا اور علینہ نے اپنی سہیلی علشبہ کی شادی بھی اپنے شوہر فراز سے کروادی۔ شادی کے بعد تینوں میاں بیویاں کچھ عرصہ تو خوش و خرم رہے مگر اب یہ خبر آئی ہے کہ فراز کی ایک بیوی نے اس پر قتل کا مقدمہ درک کروایا ہےجب کہ دوسری لڑکی نے فراز سے طلاق لے لی ہے۔دو لڑکیوں سے شادی کرنے والا فراز جو کہ میڈیا میں بھی خبروں کی زینت بنا رہا اب مقدمے میں پھنس چکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close