پنجاب

خاتون صحافی گل بخاری لاہور کینٹ سے اغواء، سوشل میڈیا میں نون لیگ تنقید کی زد میں

ممتاز سماجی کارکن اور معروف صحافی گل بخاری کو لاہور کے علاقے کینٹ سے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی گل بخاری کے گمشدہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق معروف صحافی اور سماجی کارکن گل بخاری کو کینٹ میں سے آفس جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے تاہم اغوا کار کون تھے یا انہوں نے گل بخاری کو کیوں اغوا کیا ؟اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے ۔گل بخاری کے مبینہ اغوا کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہے اور لوگ گل بخاری کے اغوا /گرفتاری کے حوالے سے فکرمندی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ مریم نواز شریف نے بھی سوشل میڈیا پر گل بخاری کے اغوا پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔واضح رہے کہ گل بخاری نجی ٹی وی میں کام کرتی ہیں اور سوشل میڈیا پر انتہائی متحرک ہیں ،جبکہ وہ قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف اکثر و بیشتر پوسٹ کرتی رہتی ہیں اور اسی وجہ سے خاصی شہرت بھی رکھتی ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close