پنجاب

لاہور ایئر پورٹ پر سامان کی ترسیل کیلئے کنوئیر بیلٹ خراب ہو گئی

لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان کی ترسیل کیلئے استعمال ہونے والی کنوئیربیلٹ خراب ہو گئی ۔ ایئرپورٹ پر مسافروں کی بڑی تعداد موجود ہے اور سامان کی ترسیل کیلئے ٹرالیاں کم پڑ گئیں ۔ ٹرالیاں نہ ہونے کے باعث مسافر آپس میں الجھتے رہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ، ایئر بلیو ، قطر ایئر لائن ، اور ایمرٹس ایئر لائن کے مسافر وں کو کئی گھنٹے تک خواری اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور اپنے سامان کیلئے انتظار میں بیٹھے رہے۔ ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ کنوئیر بیلٹ کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے اور جلد ہی اسے دوبارہ اپریٹ کردیا جائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close