Featuredپنجاب

وسائل زیادہ ہمارے ملک میں ہیں اور خوشحالی باہر زیادہ ہے

لاہور : فلاحی ریاست عوام کی بنیادی ضرورت کو پورا کرتی ہے، بیرون ملک پاکستانیوں سے پوچھیں فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وسائل زیادہ ہمارے ملک میں ہیں اور خوشحالی باہر زیادہ ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر خاندان کو ہیلتھ انشورنس ملے گی۔ صحت کارڈ بہترین اقدام ہے۔ 10 لاکھ روپے تک ہر شہری علاج کرواسکتا ہے۔ مارچ تک تین کروڑ خاندانوں کو صحت کارڈ مل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے فلاحی ریاست کا خواب دیکھا۔ برطانیہ پہلی بار گیا تو وہاں فلاحی ریاست دیکھی۔ یورپی ممالک میں فلاحی ریاست نظر آئی گی، لیکن مسلم دنیا اس سے محروم ہے۔ وسائل زیادہ ہمارے ملک میں ہیں اور خوشحالی باہر زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلاحی ریاست عوام کی بنیادی ضرورت کو پورا کرتی ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں سے پوچھیں فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے۔ پاکستان کو عظیم ملک بنانے کے راستے پر گامزن ہیں۔ پاکستان میں خاموش انقلاب آرہا ہے۔ صحت کارڈ جیسے انقلابی فیصلے ہر کوئی نہیں کرسکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ نجی شعبہ اب خود اسپتال بنائے گا۔ پورے پاکستان میں اسپتالوں کا جال بچھ جائے گا۔ کم آمدن والوں کو گھر بنانے کے لیئے قرض دینے کا آغاز ہوچکا ہے۔ 20 لاکھ خاندانوں کو بلاسود قرضے فراہم کیئے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close