Featuredپنجاب

شہبازشریف کی زیرصدارت (ن) لیگ کااجلاس، زعیم قادری کی بغاوت کےبعد صورتحال پرغور

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس ہوا جس میں زعیم قادری کی بغاوت کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پرغور کیا گیا۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی صدارت میں پارٹی اجلاس جاری ہوا ہے جس میں حمزہ شہباز سمیت مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔ اجلاس میں زعیم قادری کی بغاوت کے بعد کی صورتحال سمیت (ن) لیگ کے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (ن) لیگی رہنما زعیم قادری نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حمزہ شہباز سن لو لاہور تمہارے اور تمہارے باپ کی جاگیر نہیں جبکہ میں تمہارے بوٹ پالش نہیں کرسکتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close