پنجاب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے این اے 250 کراچی سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

کراچی : سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے این اے 250 کراچی سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے رانا مشہود ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئے اور این اے 250 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے اور این اے 249 کراچی کیلئے پارٹی ٹکٹ جمع کرادیاجو ریٹرننگ افسر نے جمع کرلیا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے این اے 248 ،این اے 249 اور این اے 250 کراچی کیلئے کاغذات نامزدگی نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اورقومی اسمبلی کے حلقے این اے 250 کراچی سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close