پنجاب

پی ٹی آئی کا انوکھا کارنامہ، ایک ہی حلقے سے تین امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیا

لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے انوکھا ترین کارنامہ انجام دیتے ہوئے پنجاب کے ایک حلقے میں تین امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے جسے دیکھ کر ریٹرنگ افسر بھی حیران پریشان رہ گیا ۔تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے انتخابی عمل کا آغاز کر دیاگیاہے اور ریٹرننگ افسران آج انتخابی نشان الاٹ کر رہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کا وقت بھی بڑھا دیا گیا ہے تاہم انتہائی دلچسپ خبر یہ سامنے آئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے حلقہ پی پی 269 سے تین امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیا ۔تینوں امیدوار اپنا اپنا پارٹی ٹکٹ لے کر ریٹرنگ افسر کے پاس پہنچ گئے اور جب وہ تینوں ٹکٹ ریٹرنگ افسر نے دیکھے تو حیران پریشان رہ گئے ۔ پاکستان تحریک انصاف نے جن تین رہنماﺅں کو ٹکٹ جاری کیے ان میں مرتضیٰ رحیم کھر، عبدل حسین ترگڑ اور مظفر شاہ شامل ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close