پنجاب

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرچ چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم خیبرپختونخوا، ژوب، قلات، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنفگ آفیسر عمران احمد صدیقی کے مطابق اگلے دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاتاہم ژوب، قلات،سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، خیبرپختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ سندھ مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہاتاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن،اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: میانوالی 50، منگلا 32، راولپنڈی ( شمس آباد 30، چکلالہ 20)، یسلام آباد ( زیرہ پوائینٹ 24، سیدپور 23، بوکرہ 20، گولڑہ 17)، سیالکوٹ 20، جہلم 19، سرگودھا 10، مری 03۔ خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 25، دیر 07، کاکول 05، کالام 02۔ فاٹا: پاراچنار03، کشمیر: گڑھی دوپٹہ، 13، مظفر آباد 10، راولاکوٹ 01۔ گلگت بلتستان: گوپس 06 اور چلاس01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: نوکنڈی، دالبندین45، دادو43، روہڑی42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ آج لاہور اور کراچی میںکم سے کم 27، اسلام آباد 21، پشاور 24، کوئٹہ 22، گلگت اور چترال میں 20اور ہنزہ میں 15ڈگری تک رہنے کا امکان ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close