پنجاب

قندیل بلوچ کے حق میں ایک اور لڑکی سامنے آگئی

سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر ایک پاکستانی لڑکی نے ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ انتہائی بارعب اور گرج دار انداز میں قندیل کے قاتلوں کو بالخصوص اور غیرت کے نام پر قتل کرنے والوں کو بالعموم تنبیہ کررہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ لڑکی نے بارعب آواز کے ساتھ شاعرانہ انداز بھی اپنایا ہے۔
ویڈیو اپ لوڈ کرنے والی لڑکی کا کہنا تھا کہ ” تم نے تو صرف چراغ بجھایا ہے، روشنی اب بھی باقی ہے ، گلا گھونٹ دینے سے آواز نہیں مرجاتی ہے ۔ تم اس کے نور سے ڈرتے تھے،شاید اس سے جلا بھی کرتے تھے،تبھی مکاروں کی طرح وار کیا،اپنی بہن کو مار دیا، خاندان کی آبرو کے نام پر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ارے اپنی مردانگی پر گمان کرنے والے توکیا جانے عورت کی طاقت ! وہ تو فرشتہ بن گئی ، پر تجھے نہ ملی گی جنت۔ گھر گھر کی ہر بیٹی کی اب آوازیں اور بلند ہوں گی ،تم ایک قندیل مارو گے ، 100 قندیلیں پیدا ہوں گی“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close