پنجاب

سامعہ شاہد کو قتل کیا گیا، موت طبعی نہیں تھی،بھانڈا پھوٹ گیا

سامعہ شاہد کی موت طبعی نہیں تھی، قتل کیا گیا،بھانڈا پھوٹ گیانجی ٹی وی کے مطابق سامعہ شاہد کی فرانزک رپورٹ سامنے آگئی ہے جس کے مطابق سامعہ شاہد کی موت طبعی نہیں ہے ، سامعہ شاہد کو قتل کیا گیا۔ فرانزک رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سامعہ شاہد کو سانس بند کر کے قتل کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ برطانوی خاتون سامعہ شاہد کو 20 جولائی کو قتل کیا گیا تھا۔ کیس میں مرکزی ملزم ان کے سابق شوہر چوہدری شکیل کو نامزد کیا گیا جس کا دعویٰ ہے کہ سامعہ ابھی بھی اس کی منکوحہ تھی۔ فرانزک لیب کی اس رپورٹ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی تحقیقاتی ٹیم کو بھجوا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے پنجاب سمیت ملک بھر میں غیرت کے نام پر قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے لیکن حکومت وقت اس مسلے پر ابھی تک کنٹرول نہیں کرسکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close