پنجاب

طلباءٹرانسپورٹ سالانہ فیس کے علاوہ ماہانہ فیس وصول کرنے کا فیصلہ

ہائر ایجوکیشن نے فیسوں کے اضافے سے پریشان طلبا ءکے مسائل کم کرنے کی بجائے مزید بڑھا دیے ، فیسوں میں اضافے کے بعداب ٹرانسپورٹ فیس میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اب ہرسرکاری کالج سالانہ ٹرانسپورٹ فیس کے ساتھ ماہانہ فیس بھی وصول کر یگا ۔ اب ماہانہ ٹرانسپورٹ فیس کی مد میں طلباءسے 800سے لیکر 1ہزار تک وصول کیے جائیں گے جبکہ اس سے قبل سالانہ 500روپے فیس چالان کے ذریعے وصول کیے جاتے تھے ۔
طلباءنے ٹرانسپورٹ فیس میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ ہر طالب علم سے ٹرانسپورٹ فیس وصول کرتی ہے مگر ہر طالب علم کالج ٹرانسپورٹ کا استعمال نہیں کرتا ۔ اس کے باوجود بھی طالب علم فیس ادا کرتے ہیں تاہم اب اس فیس کی وصولی کا فارمولابھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور ماہانہ فیس وصولی کا فیصلہ کیا گیا ہے جو سرا سر ناانصافی ہے جسے واپس لیا جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close