پنجاب

دبئی ایئر پورٹ انتظامیہ نے ایئر بلیو کیساتھ ہاتھ کر دیا

دبئی ایئر پورٹ انتظامیہ نے دوران پرواز ایئر بلیو کے طیارے کو واپس لاہور بھیج دیا ۔ طیارہ دبئی کی فضاﺅں میں ہی تھا کہ دبئی ایسوی ایشن نے ایئر پورٹ پر جگہ کم ہونے کی وجہ بتا کر لینڈنگ کیے بغیر ہی واپس بھیج دیا ۔طیارے میں 170 مسافر سوار تھے ۔دبئی ایوی ایشن کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ کلیئرنس نہ ملنے تک مزید کوئی پرواز دبئی نہ بھیجی جائے۔

اس طر ح لاہور سے جانے والی ایئر بلیو کی پرواز دبئی میں لینڈنگ کے بغیر ہی واپس آگئی اور لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئر پورٹ پر واپس پہنچ کر ایئر بلیو نے پرواز منسوخ کر کے مسافروں کو اتار دیا جس پر مسافر سراپا احتجاج بن گئے اور دبئی انتظامیہ اور ایئر بلیو کے خلاف نعرے بازی کی ۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ دبئی ایئر پورٹ انتظامیہ نے طیارے کو پرواز بھرنے کے بعد دبئی میں لینڈکرنے سے منع کیا تھا تو کسی اور ایئر پورٹ پر طیارے کو اتارا جا سکتا تھا ۔طیارے کو واپس لاہور لانے کی وجہ سمجھ سے باہر ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close