پنجاب

شاہد خاقان عباسی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

راولپنڈی : سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ریٹرنگ افسر نے شاہد خاقان عباسی کی اہم اے 57 دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا کہ جو کہ مسترد کر دی گئی ہے اور صداقت علی عباسی کی جیت کو برقرار رکھا گیاہے ۔یاد رہے کہ این اے 57 سے تحریک انصاف کے صداقت علی عباسی 136249 ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے جبکہ ان کے مدمقابل شاہد خاقان عباسی نے 124705 ووٹ حاصل کئے۔دوسری جانب این اے 53میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بڑے مارجن سے شکست دی ہے۔واضح رہے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حوالے سے مری میں ن لیگی کارکنان نے شدید احتجاج کیا جس کے بعد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج نے پوزیشن سنبھالی۔اس سے قبل کراچی کے حلقہ این اے 249 سے شہبازشریف کی دوبارہ گنتی کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ شہبازشریف کی جانب سے حلقہ میں پولنگ کے دوران کوئی شکایت موصول نہیں ہو ئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close