پنجاب

ن لیگ کی اپوزیشن سے راہیں جدا،قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے عام انتخابات میں دندھالی کیخلاف اپوزیشن کا حصہ بننے کی بجائے راہیں جدا کر لی ہیں اور قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق جے یو آئی کی جانب سے گزشتہ روز بلائی جانے والی اے پی سی میں تمام جماعتوں نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے پارٹی سے مشاورت کیلئے وقت طلب کیا تھا۔لیگ رہنماﺅں کا کہناہے کہ دھاندلی کے باوجودعوام نے پنجاب اورمرکز میں مینڈیٹ دیاہے۔تاہم ن لیگ نے اپوزیشن کے اتحاد کا حصہ بننے کی بجائے اپنی راہیں جد کر لی ہیں اور قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے بھی انتخابی نتائج کو مسترد کردیاتھا تاہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں جائیں اور وہاں اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close