پنجاب

پنجاب میں حکومت سازی، مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کے رہنماوں میں ملاقات متوقع

لاہور: پنجاب میں حکومت سازی کے لئے مسلم لیگ (ن)نے بھی سیاسی رابطے تیز کر دیئے ہیں اسی سلسلہ میں مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کے رہنماؤں میں آج ملاقات متوقع ہے ۔نجی ٹی وی چینل کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کاوفدپیپلزپارٹی کے خورشیدشاہ سے ملاقات کرے گا جس میں پنجاب میں حکومت سازی اورسیاسی لائحہ عمل پربات چیت ہوگی جبکہ ن لیگ کے وفدمیں ایازصادق،شاہدخاقان عباسی،مشاہدحسین اورسعدرفیق شامل ہیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں 129نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ تحریک انصاف 123نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close