پنجاب

پی ٹی آئی اور ق لیگ کا شراکت اقتدار کا معاہدہ خطرے میں، تحریک انصاف نے پرویز الہیٰ کو سپیکر بنانے سے انکار کر دیا: نجی ٹی وی

لاہور: نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ تحریک انصاف اور ق لیگ کے درمیان شراکت اقتدار کا معاہدہ خطرے میں پڑگیا کیو نکہ پی ٹی آئی نے پرویز الہیٰ کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے سے انکار کر دیاہے ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہٰی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے سے انکار کردیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں سیاسی جماعتوں کا شراکت اقتدار کا معاہدہ خطرے میں پڑتا نظر آرہا ہے۔ تحریک انصاف نے اسپیکر کے عہدے کیلئے ق لیگ سے پرویز الہٰی کے بجائے دوسرا نام مانگ لیا ہے۔ ق لیگ کو پنجاب اور وفاق میں ایک، ایک وزارت ملنے کا امکان ہے جبکہ صوبے میں ایک مشیر بھی دیا جائے گا۔ اس سے پہلے پی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت کے درمیان پرویز الہٰی کو اسپیکر بنانے پر اتفاق ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ اتوار کو مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سردار ایاز صادق نے پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے رابطہ کرکے ان سے (ن) لیگ کا ساتھ دینے کی درخواست کی تھی۔ تاہم مسلم لیگ (ق ) نے (ن) لیگ کے رابطوں کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close