پنجاب

سیاست ون ڈے یا پانچ روزہ ٹیسٹ نہیں بلکہ مسلسل خدمت کا نام ہے : وزیراعظم

شورکوٹ :  وزیراعظم محمد نواز شریف نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کی کنٹینر سیاست کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا ہے سیاست ون ڈے یا پانچ روزہ ٹیسٹ نہیں بلکہ مسلسل خدمت کا نام اور سنجیدگی کی متقاضی ہے جو بولنے سے پہلے تولنا سکھاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شور کوٹ میں ایم فور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اپنے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے اپوزیشن اور عمران خان کی سیاست کو آڑے ہاتھوں لیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کی سیاست خدمت کی ہے۔ ان سے پہلے وزراءمنصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ کر واپس چلے جایا کرتے تھے۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا عوام نے عمران خان کی دھرنا اور کنٹینرسیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا عوام کو ترقی کے سبز باغ دکھانے والے بہت لوگ پھرتے ہیں اور ان کے منہ میں جو آتا ہے بولتے جاتے ہیں لیکن کشمیری عوام نے گندی زبان کو مسترد کر دیا اور گندی زبان بولنے والے رو بیٹھے ہیں کہ اب کیا کیا جائے۔ لوگ ترقی اور خوشحالی کی سیاست کا ساتھ دیں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ وہ دور کی سوچتے ہیں اور اب وہ دوہزار اٹھارہ کا نہیں دو ہزار پچیس کا سوچ رہے ہیں۔ گوادر پورٹ آف سٹیٹ بن رہی ہے‘ گوادر شہر میں تبدیل ہو گا۔ ہمارے دشمنوں کو یہ منصوبے نہیں بھاتے‘ پاکستان کو اللہ دشمنوں سے بچائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے ڈیڑھ سال میں ساڑھے آٹھ سو ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں جبکہ پہلے تو دو سو ارب روپے کے منصوبے بھی شروع نہیں کئے جاتے 

 

 
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close