پنجاب

مودی اور براہمدغ بگٹی کیخلاف مقدمہ

درخواست پاکستان جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس میں  مؤقف اختیار کیا گیا ہے  کہ نریندر مودی اور براہمداغ بگٹی نے پاکستانی عوام کو بغاوت پر اکسایا ، دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے ،فساد پھیلانے اور صوبائیت کو ہوا دینے کے جرم میں ان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ۔ بھارتی وزیر اعظم اور بلوچ علیحدگی پسند رہنما براہمداغ بگٹی کے خلاف جمع کرائی گئی درخواست کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے جس کے بعد مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب راولپنڈی میں لیگی کارکن نے نریندر مودی اور بھارتی وزرا منوہر پاریکر، راجناتھ سنگھ اور سشما سوراج کیخلاف مقدمہ کی درخواست پولیس کو جمع کرائی تاہم سی پی او نے اسے غیر ضروری قرار دے کر خارج کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close