پنجاب

پنجاب، کالعدم تنظیموں سے وابستہ شخصیات کی نگرانی کے احکامات

لاہور: محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے فورتھ شیڈول میں شامل افراد اور کالعدم تنظیموں سے وابستہ شخصیات کی نگرانی کے عمل کو مزید سخت بنانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے فورتھ شیڈول میں شامل افراد، بالخصوص کالعدم تنظیموں کے متحرک افراد کے اثاثوں، ان کے ذرائع آمدن کی بابت رپورٹس مرتب کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ امن وامان کی صورتحال کو سبوتاز کرنے کا سبب بننے والوں کی نگرانی کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نقل و حمل، ان کے ذرائع آمدن اور ان کے پشتی بانوں پر بھی نگاہ رکھنے اور ان کی رپورٹس کی بابت آگاہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کو وقت کے ساتھ ساتھ فورتھ شیڈول کی فہرستوں کو زمینی حقائق کے مطابق اپ ڈیٹ کرنے کا بھی پابند بنا دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close