پنجاب

صوبہ جنوبی پنجاب پی ٹی آئی کے دورحکومت ہی میں بنے گا: جہانگیر ترین

لودھراں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب پی ٹی آئی کے دورحکومت ہی میں بنے گا۔

لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے حقوق کیلئے تمام وعدے پورے ہوں گے، صوبہ جنوبی پنجاب کے بننے میں بہت سے مسائل ہیں مگر صوبہ جنوبی پنجاب پی ٹی آئی کے دورحکومت ہی میں بنے گا۔

انہوں نےکہا کہ نواز شریف فیصلہ خلاف آنے پر کس بنیاد پر عوامی مہم شروع کریں گے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ بہت بڑی کرپشن پکڑی گئی ہے، 24 دسمبر کو رپورٹ منظرعام پر آئے گی، یہ دولت بچانے کے لیے دباؤ ڈالیں گے لیکن سب کچھ سامنےآجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہورہے بلکہ اپوزیشن کو اسمبلی چلانے میں دلچسپی ہی نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close