پنجاب

غیر اخلاقی اشتہاری مہم؛ عدالت کا ’کریم‘ کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ میں غیر اخلاقی اشتہاری مہم پر آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ نجی کمپنی کریم نے غیر اخلاقی تشہیری مہم شروع کر رکھی ہے، پاکستان ایک اسلامی ملک ہے، اور یہ آئین کے آرٹیکل 2 اور 31 کی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت نجی کمپنی کو غیر اخلاقی تشہیری مہم روکنے کا حکم دے۔

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد غیر اخلاقی اشتہاری مہم پر آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے خلاف درخواست گزار کو پیمرا سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل نجی ٹیکسی سروس کے ایک متنازعہ اشتہار کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close