پنجاب

علامہ اقبال ایئرپورٹ پرمسافرسے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال ائیرپورٹ پرایک مسافر کے سامان سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر کے مسافر کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اے این ایف حکام کے مطابق مسافر محمد اکرم ملتان کا رہائشی ہے جو لاہورسے کوالالمپورجا رہا تھا،تلاشی کے دوران اس کے سامان سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں نیں 2 کروڑ روپے بنتی ہے۔

واضح رہے اس قبل بھی کئی ملزمان کو ہیروئن اسمگل کرنے کے جرم میں ایئر پورٹ پر پکڑا جا چکا ہے اور خود پی آئی اے کے ملازمین بھی ممنوعہ اشیاء اسمگل کرنے کے جرم میں گرفتار ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے عام پاکستانیوں کو بین الاقوامی ایئر پورٹ شدید سیکیورٹی سے گذرنا پڑتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close