پنجاب

ایک بلیک میلر گروپ چیئرمین نیب کی ساکھ کو مجروح کرنا چاہتا ہے، نیب ترجمان

لاہور: نیب ترجمان نے نجی ٹی وی پر چیئرمین نیب کے حوالے سے نشر ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے حقائق کے منافی، من گھڑت، اور پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بلیک میلرز کا گروپ ہے جس کا مقصد چیئرمین نیب کی ساکھ کو مجروح کرنا مقصود ہے۔

نیب ترجمان کے مطابق  نیب نے تمام دباؤ اور بلیک میلنگ کو پس پشت رکھتے ہوئے اس بلیک میلر گروہ کے دو افراد کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ ریفرنس  کی بھی منظوری دی، اس گروپ کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں 42 ایف آئی آر درج ہے جن میں بلیک میلنگ اغوا برائے تاوان، عوام کو  بڑے پیمانے پر لوٹنے، نیب  اور ایف آئی اے کے جعلی افسر بن کر سرکاری اور پرائیویٹ افراد کو بلیک میل کرکے کرڑوں روپے لوٹنے  کے ثبوت نیب کے پاس موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین نیب کے خلاف ویڈیو اسکینڈل میں منظم گروہ ملوث ہونے کا انکشاف

نیب کے مطابق موجودہ خبر بھی بلیک میلنگ کرکےنیب کے ریفرنس سے فرار کا راستہ ہے جب کہ اس مذکورہ بلیک میل گروپ کا سرغنہ فاروق اس وقت کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close