پنجاب

نومبر۲کا لاک ڈاؤن کسی صورت منسوخ نہیں ہوگا، وزیراعظم نوازشریف ملک کے لیے سیکورٹی رسک

اسلام آباد ۔ عمران خان نےجہاںسانحہ کوئٹہ کی مذمت کی وہاںیہ عندیہ بھی دیا کہ جب بھی تحریک انصاف کچھ کرنے لگتی ہے کچھ ہو جاتا ہے۔ سب کان کھول کرسن لیں ۲ نومبرلاک ڈاؤن کسی صورت منسوخ نہیں ہوگا۔ عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف کو ملک کے لیے سیکورٹی رسک قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین نے سانحہ کوئٹہ کے بعد ایبٹ آباد کا دورہ منسوخ کردیا، بنی گالا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان نے واقعہ کو جہاں افسوس ناک قرار دیا، وہیں وزیراعظم پر بھی تنقید کا موقع بھی ہاتھ سے نہ جانے دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب کچھ کرنے لگتے ہیں، ملک میں کچھ ہو جاتا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کاکہنا تھا کہ وزیراعظم سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ سول اسپتال سانحہ کے بعد کیا انتظامات کئے؟ وزیراعظم نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کوہرفورم پرکیوں نہیں اٹھایا؟ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ‘را’ اورایم کیوایم کے تعلقات ثابت ہوچکے ہیں، وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں کل بھوشن یادیوپرکیوں بات نہیں کی؟ مودی پاکستان کودہشت گردریاست قراردلوانے کاکوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچا رہا ہے موجودہ حالات میں نوازشریف پاکستان کے لئے سیکورٹی رسک بن گئے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کہہ چکے ہیں کہ دہشت گردی اور کرپشن کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے، وزیردفاع ملک کے بجائے کرپشن کا دفاع کررہے ہیں،7ماہ سے حکومت نوازشریف کی کرپشن کوبچانے کے علاوہ کوئی کام نہیں کررہی۔ سیکورٹی لیکس میں ملوث افراد کے نام سامنے کیوں نہیں آئے؟

عمران خان نے کہا کہ وہ دھرنے میں شرکت کے لیے سب کو دعوت دیں گے۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے وضاحت دی کہ دھرنے کے لیے لال مسجد والوں اور دفاع پاکستان سمیت کسی عسکری ونگ کو دعوت نہیں دی بلکہ صرف ملک میں تبدیلی چاہنے والوں کو شرکت کی دعوت دی ہے ۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close