پنجاب

دفاعی صنعت کو خود کفیل بنانے کیلئے نجی شعبے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دفاعی صنعت کو خود کفیل بنانے کیلئے نجی شعبے کی شراکت بڑھانے کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی آڈیٹوریم میں دفاعی پیداوار کے حوالے سے دو روزہ قومی سیمینار ہوا جس میں دفاعی پیداوار کی صنعت کو درپیش چیلنجوں کا احاطہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ردالفساد کسی خاص فرقے، نسل یا گروپ نہیں بلکہ دہشت گردوں کیخلاف ہے، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

سیمینار میں وزارتوں، سرکاری و نجی اداروں، چیمبر آف کامرس اور دفاعی پیداواری اداروں کی نمائندوں نے شرکت کی اور دفاعی پیداوار کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزراء زبیدہ جلال اور فواد چوہدری نے دفاعی صنعت کے فروغ کیلئے تجاویز دیں اور وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے قومی سلامتی میں دفاعی صنعت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے حالیہ سرحدی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا، جنرل قمر باجوہ

دو روزہ سیمینار میں پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی اور ڈیجیٹل پارکس کے قیام سمیت حکومت کو پالیسی سطح پر سفارشات پیش کی گئیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز بھی دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکاء کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی صنعت کو خود کفیل بنانے کیلئے نجی شعبے کی شراکت بڑھانے کی ضرورت ہے اور ہماری دفاعی صنعت کو مکمل طور پر ایک مربوط نجی شعبہ درکار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close