پنجاب

اب پنجاب میں اراضی کے مسائل پیدا نہیں ہوں گے

پنجاب لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اب پنجاب میں اراضی کے مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نظام پنجاب کی 143 تحصیلوں میں رواں دواں ہے،جبکہ لاہور اور راولپنڈی میں اس کا بیک اپ رکھا گیا ہے۔

شہبازشریف کا کہناتھا کہ پورے نظام کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے،فراڈ اور دھوکہ دہی نہیں ہوگی۔

انہوں نے دعوٰی کیا کہ لینڈ ریکارڈ سسٹم کی بنیاد 1997 میں ن لیگ نے رکھی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پٹواریوں نے قوم کو خوب لوٹا،جلدان کی چھٹی کرادیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اعتراف کیا کہ کرپٹ افسران نے پانچ سے چھ لاکھ روپے میں تعیناتیاں کرائیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا پلی بارگین والا نیب قانون اب نہیں چلے گا، قوم سے لوٹا گیا ایک ایک پیسہ وصول کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کے شعبہ میں 477 بھرتیاں ہوئیں، جس میں سے صرف 38 میرٹ پر تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close