پنجاب

لاہور میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، تین افراد زخمی

لاہور : صوبائی دارالحکومت میں دکان میں ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ریاست مدینہ میں چوری، ڈکیتی اور زیادتی کے واقعات تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک مرتبہ ڈکیتی مزاحمت پر تین افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

واقعے کے دوران لاہور کے کالج روڈ پر واقع دکان میں موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی کوشش کی جس پر مالک و ملازمین نے ہمت کرکے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکوؤں ہتھے چڑھ گیا۔

ساتھی نے عوام کے ہتھے چڑھنے والے ڈاکو کو چھڑانے کےلیے پستول سے فائر کھول دئیے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

تین افراد کے زخمی ہونے کے بعد ملزم اپنے ساتھی ڈاکو کو چھڑایا اور موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close