پنجاب

چونیاں میں پولیس مقابلہ‘2ڈاکو ہلاک

قصور شہرکی تحصیل چونیاں میں پولیس اسنیپ چیکنگ کررہی تھی کہ اس دوران پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کو رکنے کا اشارہ دیاگیا جس پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس نےجوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک کردیے جبکہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئےموقع واردات سے ان کے چار ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ڈی پی اوقصور کا کہناہےکہ پولیس فائرنگ میں ہلاک ہونے والے ڈاکو متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے،ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اورچھینی ہوئی موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close