پنجاب

آصف زرداری بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں

سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید: سابق صدر آصف علی زرداری جاگتی آنکھوں سے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کے خواب دیکھ رہے ہیں جس وجہ سے وہ اسٹیبشلمنٹ سے اچھے تعلقات بنانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ مریم بیمار ہے، مولانا فضل الرحمن بھی بیمار ہیں، نواز شریف بھی بیمار ہے آصف زرداری بھی بیمار ہیں، یہ سب اقتدار کے بیمار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور چودھری پرویز الٰہی کے درمیان بالکل حتمی طور پر طے ہو گیا تھا چوہدری صاحب نے کہہ دیا تھا کہ دس بیس لوگ ن لیگ کے بھی لے آؤں گا مگر اس کو سبوتاژ کر دیا گیا۔ہارون رشید نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری بہت بے چین ہیں وہ چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے بھی ورکنگ ریلیشن شپ ہو اور حکومت سے بھی۔

کیونکہ وہ بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے کے بعد ن لیگ پیپلز پارٹی پر الزام عائد کر رہی ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔سینئر صحافی رانا عظیم نے دعوی کیا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان میں تلخ جملوں کا تبادلہ خیال ہوا ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں نواز شریف نے سخت گلہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب ہم نے آپ کو پہلے ہی کہا تھا کہ ہمارے ساتھ ہاتھ ہوگا اور ہمارے ساتھ ہاتھ ہوگیا ہے، پہلے سینیٹ الیکشن میں ہماری امیدوار کو ہرایا گیا۔

اس کے بعد بھی کئی موقعوں پر ہمیں دھوکا دیا گیا لیکن آپ آصف علی زرداری کی گارنٹی دیتے تھے۔مصنوعی نواز شریف نے مولانا کے ساتھ سخت جملوں کا تبادلہ خیال کیا جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری مجبوری ہے سب کو ساتھ لے کر چلنا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close