پنجاب

لاہور ادبی میلہ: پہلے دن کا پروگرام منسوخ

جمعہ 18 فروری سے شروع ہونے والے 3 روزہ لاہور لٹریری فیسٹیول (ایل ایل ایف) کے پہلے دن کا پروگرام منسوخ کردیا گیا ہے، اب اس فیسٹیول کا آغاز ہفتہ 20 فروری سے کیا جائے گا۔

3 دن پر مشتمل یہ پروگرام اب صرف دو روز جاری رہے گا اور اس کا اختتام اتوار 21 فروری کو ہوگا۔

ایل ایل ایف کے فیس بک پیج پر کیے گئے اعلان کے مطابق پروگرام میں یہ تبدیلی پنجاب حکومت کے مشورے سے کی گئی۔

مزید بتایا گیا کہ پروگرام پر نظر ثانی کی جارہی ہے اور اس کے مقام کے بارے میں جلد مطلع کردیا جائے گا۔

پہلے دن کے پروگرام میں حمید ہارون کی بولی وڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور سے گفتگو کا ایک سیشن شامل تھا، جس کے ساتھ ساتھ انتظار حسین کی دنیا کے نام سے ایک سیشن بھی رکھا گیا تھا جو برصغیر کے نامور ادیب انتظار حسین کی یاد میں وقف کیا جانا تھا۔

پہلے روز کے دیگر سیشنزمیں چینی خطاط حاجی نور الدین کی عربی خطاطی کی نمائش بھی شامل تھی.

پروگرام میں مزید کئی ادبی سیشنز بھی رکھے گئے تھے جن میں ’زبان اور شناخت‘ اور ’فن اور شخصیت‘ شامل تھے.

اس پروگرام میں حمید ہارون کی ہدایات میں اے آر گرنی کے لَو لیٹرز پرمبنی ڈرامہ بھی پیش کیا جانا تھا جس کی کاسٹ میں عمران اسلم اور ریحانہ سیگل شامل ہیں.

 

(function(d, s, id) { var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) return; js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = "//connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.3”; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));

Announcement#LLF2016 will start on Saturday, Feb. 20, and conclude on Sunday, Feb. 21. Originally, this year’s…

Posted by Lahore Literary Festival on Wednesday, February 17, 2016

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close