پنجاب

پنجاب یونیورسٹی میں پشتون کلچرل ڈے پر اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں کا حملہ، 5 طالب علم زخمی

لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں  پشتون کلچرل ڈے پر اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں کا حملہ، 5طالب علم زخمی ہو گئے ، پتھراؤ سے 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں پشتون کلچر ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد جاری تھا جس میں پشتو ترانوں اور نغموں کو بلند آواز میں چلایا جا رہا تھا تاہم اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں نے آواز کم کرنے کا مطالبہ کیا جس پر کلچرل ڈے کے منتظمین اور جمعیت کے کارکن آمنے سامنے آگئیں ، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر شدید پتھراؤکیا گیا جس سے 5طالب علم زخمی ہو گئے ۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پنجاب یونیورسٹی پہنچ گئی جنہوں نے مشتعل طلبا کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا ۔ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں گروپ اپنا اپنا کلچر ڈے منا رہے تھے تاہم واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی ہے اورصورت حال پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعیت نے پشتون کلچر ڈے کے اسٹالز اکھاڑ دیے ۔زخمی طلباءکو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور پولیس کی مزید نفری کو طلب کر لیا گیا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close