پنجاب

نواز شریف پاناما کیس کے بعد بھی ملک کے وزیراعظم رہیں گے، شہباز شریف

قصور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سوئس بینکوں میں پڑا 6 ارب روپیہ پکار رہا ہے کہ زرداری مجھے آکر لے جاؤ۔ قصور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ عدالت نے دینا ہے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا لیکن نواز شریف پاناما فیصلے کے بعد بھی ملک کے وزیراعظم ہی رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قرضے معاف کرانے والے بھی اپنے گریبان میں جھانکیں جب کہ سرے محل پر کسی نے عدالت نہیں لگائی اور سوئس بینکوں میں پڑا 6 ارب روپیہ پکار رہا ہے کہ زرداری مجھے آ کر لے جاؤ۔ غریبوں کا پیسہ کھانے والے کس طرح کرپشن کے خلاف بات کر سکتے ہیں اور زرداری کس منہ سے اقتصادی راہداری کی بات کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ڈیموں میں پانی کی کمی ہے جسے پورا کرنا انسان کے بس میں نہیں ہے البتہ بجلی فراہم کرنے والی تمام کمپنیوں کے حکام کو کہ دیا ہے کہ جو افراد لوڈ شیڈنگ کے مرتبک ہیں انہیں کٹہرے میں لانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال کے اوائل میں ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے، ملک میں اجالے ہوں گے اور پاکستان ترقی کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close