پنجاب

پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کی وکٹ گرا دی

لاہور: لیگی ایم پی اے اظہر عباس چانڈیہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے صوبائی حلقے پی پی 269 سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اظہر عباس چانڈیہ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی۔

انہوں نے چوک سرور شہید میں کارنرمیٹنگ کے دوران مسلم لیگ ن سے پاکستان تحریکِ انصاف میں جانے کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر اظہر عباس چانڈیہ نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے ٹکٹ سے منتخب ہوا تھا، اب سمجھ لیں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔

واضح رہے کہ اظہر عباس چانڈیہ 2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔ ایم پی اے اظہر چانڈیہ کئی دفعہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقاتیں بھی کر چکے ہیں۔ مسلم لیگ نون کی جانب سے اظہر چانڈیہ کو نومبر 2020ء میں شوکاز نوٹس بھی جاری ہو چکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close