پنجاب

ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر قتل کردیا گیا

لاہور: ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر کو قتل کردیا گیا، واقعے کا مقدمہ مقتولہ کےوالدکی مدعیت میں 2 نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا گیا ہے

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر خولہ اپنی سہیلی سےملاقات کیلئےفیز 3 میں واقع اسکےگھرپہنچی تھیں کہ سہیلی کے گھر کے باہر2نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے لوٹ مار کی۔

مقدمے میں کہا ہے کہ ملزمان نے موبائل اور پرس چھیننا اور اس دوران مزاحمت پرگولیاں چلا دیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : کراچی پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کے دوران شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

لیڈی ڈاکٹر کی لاش کوپوسٹ مارٹم کےبعدورثاکےحوالےکردیاگیا ہے ، پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کوایک گولی گردن میں لگی جوجان لیوا ثابت ہوئی، مقتولہ کوگزشتہ روز2 ڈاکوؤں نے مزاحمت پرگولی مارکرقتل کردیاتھا۔

ڈاکومقتولہ سےپرس اورموبائل فون چھین کرفرارہو گئے تھے ، جس کے بعد قتل کامقدمہ والدبشارت علی کی مدعیت میں درج کیاگیاتھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close