پنجاب

اوکاڑہ میں بستی رحمت پورہ کےقریب مبینہ پولیس مقابلہ

اوکاڑہ: پولیس کے مطابق اوکاڑہ میں بستی رحمت پورہ کےقریب مبینہ پولیس مقابلہ ہواہے،مقابلے کےدوران 2ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے 2اہلکار زخمی بھی ہوئے

پولیس کا دعویٰ ہے کہ 4ڈاکوشہری کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ اس دوران پولیس سے ان کا سامنا ہوگیا ،پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

یہ بھی پڑ ھیں : اوکاڑہ میں جھڑپ کے دوران چھ شدت پسند ہلاک

پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے،زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کے قبضے سے موٹرسائیکل اور کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close