پنجاب

جس کام میں شہبازشریف ہوتے ہیں ہمیں ہر لحاظ سے اطمینان اور اعتماد ہوتا ہے، صدر ایگزم بینک چائنہ

لاہور:  صدر ایگزم بینک آف چائنہ لیولیانگ نے بیجنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران پنجاب کی تیز رفتار ترقی اور عوام کی خوشحالی کے حوالے سے ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ وزیراعلیٰ نے صدر ایگزم بینک کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں خصوصاً توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں تصاویر پر مشتمل البم پیش کی۔ ایگزم بینک کے صدر نے پنجاب میں منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت اور وزراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کارکردگی کی تعریف کی۔
صدر ایگزم بیک نے شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت معیار، رفتار اور شفافیت کے اعتبار سے چین کے مالیاتی اداروں کے اعتماد پر پورا اتری ہے اور جس کام میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ہوتے ہیں ہمیں ہر لحاظ سے اطمینان اور اعتماد ہوتا ہے کیونکہ شہباز شریف وقت پر کام مکمل کرتے ہیں اور یہ انہوں نے اپنے عمل سے ثابت بھی کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close