پنجاب

تہران حملے، لاہور میں غیر ملکی قونصل خانوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی

لاہور: ایران کے دارالحکومت تہران میں پارلیمنٹ اور امام خمینی (رہ) کے مزار پر حملوں کے بعد پاکستان میں ایرانی اور امریکی قونصل خانوں کی سکیورٹی کو بھی سخت کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں ایس پی مجاہد فورس فیصل شہزاد نے امریکی، ایرانی اور چینی قونصل خانوں کو دورہ کیا اور قونصلیٹس کے چیف سکیورٹی افسران سے ملاقات کرکے سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی خصوصی ہدایت پر ایس پی مجاہد فورس فیصل شہزاد نے لاہور میں قائم امریکی، چینی اور ایرانی قونصلیٹس کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ایس پی نے قونصلیٹ کے چیف سکیورٹی آفیسرز سے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ داخلی اور خارجی راستوں کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس پی نے قونصلیٹ میں قائم کنٹرول رومز کا بھی دورہ کیا اور وہاں تعینات اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ایس پی فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ہمارے معزز مہمان ہیں اور ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے قونصل خانوں کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو بھی چوکس رہنے کی ہدایت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close