پنجاب

ڈاکٹر طاہر القادری 6 ماہ بعد مصر سے پاکستان پہنچ گئے، آتے ہی بڑا الزام لگا دیا

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری چھ ماہ بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں اورلاہورایئرپورٹ سے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے ہیں، پاکستان کی سرزمین پر لینڈ کرتے ہی ڈاکٹرطاہرالقادری نے پاناما کیس کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کو مسلم لیگ ن کا الیکشن سیل قراردیدیا۔ عوامی تحریک کے ترجمان نور اللہ صدیقی کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری قطر ایئرویز کی پرواز سے مصر سے بذریعہ دبئی اور پھر لاہور ایئرپورٹ پہنچے جہاں سے سیدھے ماڈل ٹاؤن اپنی رہائش گاہ آئے ہیں، ماڈل ٹاؤن میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری کاکہناتھاکہ پاناما کیس جے آئی ٹی سے کسی خیر کی توقع نہیں ، ن لیگ کا آئندہ الیکشن منشور تیار کررہی ہیں ، اس ملک کے الیکشن کو بھی الیکشن نہیں سمجھتا، بہت بڑا فراڈ ہے ، تصویر لیک بھی ایک ڈرامہ ہے ، ملک کے بیس کروڑ عوام سے ڈرامہ کیا جارہاہے ، ن لیگ کے سیل نے تصویر بنائی اور پھر شیئرکردی، تصویر لیک کی گئی تاکہ تاثر دیا جاسکے کہ ظلم ہورہاہے ،لیگی رہنماؤں کی جے آئی ٹی کی مخالفت سازش ہے ۔

ان کاکہناتھاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی پیش رفت روک دی گئی ، ہمارے کیس کی تاریخ ہی نہیں دی جارہی ، ملک میں عدل وانصاف کا قتل کیا جارہاہے ، حکومت نے جس شخص کو رہاکرایا، وہ انسپکٹر بن کرکرسی پر بیٹھا ہے جبکہ اصل کرداروں کو طلب ہی نہیں کیاگیااور وہ عدالت بھی پیش نہیں ہورہے ، مرتے دم تک قانون اور قصاص کی جنگ لڑتے رہیں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close